Skip to main content

فوجی وحشت،مکانات، مسجد منہدم، 11 افراد شہید Date: 2020-02-14 فوجی وحشت،مکانات، مسجد منہدم، 11 افراد شہید واشنگٹن کے محافظوں، کرائے کے قاتلوں، نام نہاد افغان نیشنل آرمی نے بلخ اور ننگرہار صوبوں میں نہتے کو نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز شام کے وقت صوبہ بلخ ضلع چمتال کے نوآباد گاؤں پر کٹھ پتلی فوجوں نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں دو مکانات ایک مسجد مہندم ہونے کے علاوہ متعدد قرآن کریم کے نسخے اور دینی کتب بکھر گئے اور ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔ دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کٹھ پتلی فوجوں نے مذکورہ علاقے پر چھاپہ مار کر متعدد گھروں کے دروازوں کو تباہ، ایک گاڑی اور ایک دکان کو لوٹنے کے بعد نذرآتش کردیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے ککڑک کے علاقے میں واشنگٹن کے محافظوں ،کرائے کے قاتلوں نے عوام کی گاڑیوں پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 11 نہتے شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

Item Preview

SIMILAR ITEMS (based on metadata)